حضرت علی علیہ السلام کا طرز زندگی عالم اسلام کیلئے مشعل راہ ہے جو قوتیں ان کی حقیقی پیروکار ہیں عالمی استکباری قوتیں ان سے ہر وقت خائف رہتی ہیں ، علامہ راجہ ناصرعباس

26 فروری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر محبان اہلبیت اطہار علیہم السلام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انصاف پسند اور باوقار معاشرے کی تشکیل کے لیے فکرِ علی علیہ السلام سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ولایت علی ع کا نفاذ حقیقی اسلامی معاشرے کے قیام کی ضمانت ہے۔اگر مسلم حکمران مولا متقیان کی جرات و افکار پر عمل پیرا ہوتے تو آج طاغوت و استعمار کے سامنے امت مسلمہ کو خجالت کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔

انہوں نے کہا کہ ولایت علی ع زبان سے وصی رسول اللہ کے اقرار کا نام نہیں بلکہ ایسے اسلامی نظام کے قیام کے لیے عملی جدوجہد کا نام ہے جس میں سماجی و طبقاتی تفریق کی بجائے منصفانہ اصول رائج ہوں ۔جہاں طاقت کی بالادستی کی بجائے الہی قوانین کی حکمرانی ہو۔

انہوں نے کہا مسلمانوں کے درمیان اخوت واتحاد کا قیام وقت کی اولین ضرورت ہے۔اگرختمی مرتبت حضرت محمد ﷺ کے فرمودات کے مطابق اہل بیت اطہار علیہم السلام کی حیثیت و عظمت کو تسلیم کر لیا جائے تو امت مسلمہ کے مابین تمام اختلافات کا خود بخود خاتمہ ہو جائے گا۔یہی وہ واحد نکتہ اتحاد ہے جس پر عمل تمام دوریوں کو قربتوں میں بدل سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا حضرت علی علیہ السلام کا طرز زندگی عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہے جو قوتیں ان کی حقیقی پیروکار ہیں عالمی استکباری قوتیں ان سے ہر وقت خائف رہتی ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree