شیخ رشید کا علامہ راجہ ناصرعباس سے رابطہ، وزیر اعظم کی ہدایت پر فوری کوئٹہ جانے کا فیصلہ

04 جنوری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)سانحہ مچھ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلیفونک رابطہ۔ شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے جانی نقصان پر وزیر داخلہ کا اظہار تعزیت۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے علامہ راجہ ناصرعباس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم کی ہدایت پرشرکائے دھرنا کے مطالبات سننےکوئٹہ جا رہا ہوں۔ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ حکومت شیعہ ہزارہ برادری کے مطالبات تسلیم کرے۔ دہشت گردی کا حالیہ واقعہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش ہے، حکومت کو ایسے واقعات پر قابو پانا ہو گا۔

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہاکہ ہم ہزارہ برادری کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کے مطالبات کی منظوری اور ہمارا موقف یکساں ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree