بے نظیر بھٹو جمہوری وژن رکھنے والی ایک نڈر سیاست دان تھیں،ضیا جیسا بدترین آمر بھی انہیں سرنگوں نہیں کر سکا، علامہ راجہ ناصرعباس

27 دسمبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کا قتل ملک کے امن اوراستحکام کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ تھا۔ملک دشمن عناصر نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے دہشت گردی،انتہا پسندی ،مسلکی منافرت اور صوبائی و لسانی تعصب کے پرچار سمیت ہر ہتھیار ہم پر استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو جمہوری وژن رکھنے والی ایک نڈر سیاست دان تھیں،ضیا جیسا بدترین آمر بھی انہیں سرنگوں نہیں کر سکا۔

انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے محرک وہ عناصر ہیں جو مذہب کی آڑ میں تکفیریت اور قتل و غارت کو جائز قرار دیتے ہیں ۔وطن عزیز کو جتنا نقصان مذہبی انتہا پسندی سے پہنچا اتنا کسی دوسری طاقت نے نہیں پہنچایا۔وہی ملک دشمن قوتیں مختلف انداز سے آج بھی اپنے شیطانی عمل میں مصروف ہیں۔ان کا بنیادی ہدف قومی سلامتی کو نقصان پہنچا کر ملک کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ اس آڑے وقت میں ذاتی رنجشوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک دشمنوں کے خلاف مشترکہ سعی کریں۔مختلف جماعتوں کے مابین نظریاتی اختلاف ہونا ایک اٹل حقیقت ہے لیکن اس امر کو بھی جھٹلایا نہیں جا سکتا کہ مادر وطن کی سلامتی و استحکام سب جماعتوں کا مشترکہ منشور ہے۔ذاتی مفادات کے لیے اگر یکجا ہوا جاسکتا ہے تو عوامی مفاد کی خاطر حکومت کا ساتھ کیوں نہیں دیا جا سکتا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree