وحدت نیوز(اسلام آباد)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی دستوری کمیٹی کا اجلاس آج جامع نعیمیہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی ،جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ،تحریک منہاج القرآن کے مرکزی جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈا پور، البصیرہ ٹرسٹ کے چیئرمین ثاقب اکبر، شیعہ علماءکونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف واحدی اورتحریک اہل حرم کے چیئرمین مفتی گلزار احمد نعیمی شریک تھے۔اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے دستور میں ابتدائی ترامیم کا خاکہ منظور کیا گیا اور جامع نعیمیہ میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر کو شفٹ کرنے کی منظوری بھی دی گئی اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل کے مالی معاملات کو حل کرنے کے لیے بھی گفتگو کی گئی۔