کشمیر اور فلسطین کی آزادی اتحاد امت کے ذریعے ہی ممکن ہے عالمی سامراجی قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور انتشار کو ہوا دے رہی ہیں، مقصود ڈومکی

05 دسمبر 2020

وحدت نیوز(جیکب آباد)پیرطریقت خواجہ محمد بشیر کے زیراہتمام عید آباد میں سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں اور ہم دونوں مل کر رسول اسلام سید الانبیا سے اپنی محبت عقیدت اور عشق کا اظہار کرتے ہیں آج جب جب فرانس کی جانب سے حضرت سید الانبیاء کی توہین کی گئی تو شیعہ سنی مسلمانوں نے متحد ہو کر اسلام دشمن گستاخ کی مذمت کی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلمان ممالک متحد ہوکر او آٸی سی کے پلیٹ فارم سے فرانس کے خلاف موقف اختیار کریں۔ اور سب مل کر فرانسیسی مصنوعات کے باٸیکاٹ کے عمل کو موثر بناٸیں۔مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت بہت ضروری ہے کشمیر اور فلسطین کی آزادی اتحاد امت کے ذریعے ہی ممکن ہے عالمی سامراجی قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور انتشار کو ہوا دے رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اہل سنت کے علماء اکابرین اور پیران طریقت نے ہمیشہ آل رسول سے محبت اور مودت کا درس دیا ہے حضرت خواجہ محمد بشیر مولا علی مشکل کشا کے ساتھ خصوصی عقیدت رکھتے تھے اسی لٸے فضاٸل اھل بیت و پنجتن پاک کی محافل منعقد کرکے شیعہ علما کو خطاب کی دعوت دیتے تھے اور فضائل علی و فضاٸل اہل بیت سن کر اپنے مریدوں کا ایمان تازہ کرتے تھے۔اس موقع پر محفل میلاد میں نعت خوانوں نے حضور سرور کائنات اور اہل بیت اطہار کی شان میں نعت اور قصیدے بیان کیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree