مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصودڈومکی کی تجاوزات کے نام پر مساجد وامام بارہوں کی توہین اور بےحرمتی کی مزمت

24 نومبر 2020

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ تجاوزات کے نام پر عوامی املاک ڈھانے ان کے کاروبار تباہ کرنے اور مساجد اور امام بارگاہوں کی بے حرمتی کا سلسلہ انتہائی افسوسناک ہے ایسے عوام دشمن اقدامات سے گریز کیا جائے۔ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو رہائش کے لیے گھر فراہم کرے مگر یہاں غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے گھروں کو ڈھانے کا سلسلہ جاری ہے ارباب اقتدار کو اور معزز عدالتوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ جب کسی کا گھر گرتا ہے تو اس خاندان اور خاندان کے افراد پر کرب اور تکلیف کی کیا کیفیت طاری ہوتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سرکاری زمینوں کے تحفظ کے لیے مکانات بننے سے پہلے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرائے لیکن جن مقامات پر لوگوں کے گھر بن چکے ہیں انہیں برباد کرنا انہیں گرانا اور کروڑوں کی املاک کو تباہ کرنا ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام سے پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے کا جو وعدہ کیا تھا اس وعدے کو جلد پورا کیا جائے اور جن مقامات پر لوگوں کے گھر گرائے گئے ہیں انہیں متبادل گھر اور متبادل پلاٹ فراہم کیے جائیں معزز عدالتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے احکامات میں ترمیم کرتے ہوئے کسی بھی جگہ پر گھر یا دکان ڈھانے سے پہلے متبادل گھر اور کاروبار کی فراہمی کا حکومت کو پابند بنائے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ ان اقدامات سے اکثر غریب اور پسماندہ طبقہ ہی متاثر ہو رہا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree