وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے حالیہ دورہ سکردو کے موقع پر بزرگ عالم دین اور شہید قائد کے رفیق خاص علامہ سید علی الموسوی کے فرزند ارجمند علامہ سید حیدر علی الموسوی مرحوم کے وفات پر تعزیت کیلئے ان کے آبائی گھر پہنچ کر مرحوم کے بھائی علامہ سید مظاہر الموسوی سے ملاقات کی ۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ مظاہر الموسوی سے ملاقات کےدوران علامہ سید حیدرعلی الموسوی کی رحلت پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیااور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرشیرازی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری اور سپیکر صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان و پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیوایم کے متفقہ امیدوار برائے حلقہ 3 سکردوفدا محمد ناشاد بھی موجود تھے۔