گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ عبوری آ ئینی صوبے کی صورت میں پوراہوناایم ڈبلیوایم کی بڑی کامیابی ہے، علامہ مقصودڈومکی

02 نومبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے مظلوم عوام گذشتہ ستر سال سے اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے تھے آج پوری قوم کے لیے خصوصا جی بی کی عوام کے لئے خوشی کا دن ہے عید کا دن ہے کہ انہیں اس ملک میں برابر کا شہری تسلیم کیا گیا اور ان کے حقوق کو تسلیم کیا گیا۔ جی بی کے عوام محب وطن ہیں جن کی ملک و ملت کے لئے خدمات اور قربانیاں لائق تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک اہم وعدہ پورا کردیا ۔ گلگت بلتستان کے مظلوم عوام اور مظلوم شہری اس ملک کے برابر کے شہری ہیں انہیں اس ملک کی قومی اسمبلی سینیٹ میں برابر کی نمائندگی ملنی چاہیے اس لیے اس سلسلے میں جو اقدامات کیے گئے ہیں وہ لا ئق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لیے مخلصانہ جدوجہد کی ہے جی بی کے ہر دلعزیز بہادر رہنما علامہ آغا سید علی رضوی نے گلگت بلتستان کے حقوق عوامی اشوز کو موثر اور جر ئت مندانہ انداز پیش کیا اور وہ عوام کے حقیقی ترجمان بن چکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اس لیے مجلس وحدت نے گلگت بلتستان میں اقتدار کے حصول کی بجائے وہاں کے عوامی حقوق کو اہمیت دی اسے مجلس وحدت مسلمین کی بڑی کامیابی کہنا چاہیے کہ ان کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ عبوری آ ئینی صوبے کی صورت میں پورا کیا گیا۔ اس تاریخی کامیابی پر جی بی کے محب وطن عوام اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree