نامورذاکرین کی سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات، قومی یکجہتی اورعقائد تشیع کےتحفظ کیلئے علماءکیساتھ ملکرجدوجہد کا عزم

08 ستمبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملک کے نامور ذاکرین نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قومی سلامتی اور ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کے کسی حربے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔وطن عزیز کی سالمیت کا تحفظ اور بنیادی عقائد کا دفاع ہمیں ہر شے پر مقدم ہے جس کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جا سکتا۔ملک بھر میں محب وطن ذاکرین خطباء اور عزاداروں کیخلاف جھوٹے مقدمات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا جو عناصر مسلمانوں کے درمیان انتشار پیدا کر کے ملک و قوم کو کمزور کرنا چاہتے ان کا مقابلہ پورے تدبر و حکمت کے ساتھ کیا جائے۔ اہل تشیع کی داخلی وحدت اور صدیوں سے قائم شیعہ سنی اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی ہر کوشش کو یکجہتی، رواداری، اخوت اور باہمی احترام سے ناکام بنائیں گے۔اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں ہمارے علمی و تاریخی اختلافات کو تصادم میں بدلنے کی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہے تاکہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال سے من پسند نتائج حاصل کر سکیں۔شیعہ سنی وحدت ان کی ناکامی ثابت ہو گا۔جو قوتیں ذاتی مفادات کے حصول کے لیے قومی سلامتی کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلنا چاہتی ہیں انہیں جذبات کی بجائے بابصیرت اور دانشمندانہ کردار سے شکست دی جا سکتی ہے۔

اس موقعہ پر ذاکرین نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مجالس حسینی وعزاداری کے فروغ اور قومی یکجہتی کے لیے علما کے ساتھ مل کر جدوجہد کی جائے گی اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں پر کسی قسم کی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ملاقات کے اختتام پر ملک کی حفاظت، قومی وحدت کے فروغ اور اسلام دشمن عناصر کی نابودی کے لیے دعا بھی کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree