ایم ڈبلیوایم کا زیارت پالیسی کی قابل اعتراض شقوں پرمتعلقہ حکام سے رابطے کا فیصلہ

04 جولائی 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ زیارت پالیسی کی قابل اعتراض شقوں اور زائرین کی مشکلات میں اضافے پر مبنی شرائط کے اخراج کیلئے متعلقہ حکام سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم ڈبلیوایم پولیٹیکل سیل کی جانب سے وحدت نیوز کو جاری اطلاعات کے مطابق وزارت مذہبی امورنے زیارات پالیسی کے حوالے سے صرف ایک مجوزہ مسودہ تشکیل دیاہے اب تک کوئی باقائدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ۔

مزید بتایاگیاکہ آج ہی قافلہ سالاروں کی نمائندہ تنظیموں کے وفد سے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی ملاقات ہوئی ہے اور اس میں منتشر پالیسی پر اعتراضات اور ان کے حل کے حوالے سے ایک دستاویز کی تیاری شروع ہوچکی ہے جو کہ وزارت مذہبی امور کوبھیجا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree