گستاخ ِ دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہراؑ آصف جلالی کے خلاف توہین رسالت کے جرم میں مقدمہ درج کیا جائے،مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم

16 جون 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کر کے آصف جلالی نے کروڑوں مسلمانوں اور عاشقان اہلبیت ع کی دل آزاری کی ہے اہلسنت علماء کرام کی جانب سے آصف جلالی کو ناصبی اور گستاخ اہلبیت قرار دینے سے یہ بات واضح ہے اسلام کے تمام مکاتب فکر سیدہ کائنات خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت پر متفق ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آصف جلالی کے خلاف توہین رسالت کے جرم میں درج کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت اہل سنت کے اندر ناصبیت کو ہوا دی جا رہی ہے کچھ عرصہ پہلے ناصبی فکر کے حامل ایک شخص نے حضرت امیرالمومنین امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے دشمن کا دفاع کیا تھا۔ آج سیدہ نساء العالمین بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کر کے آصف جلالی نے اپنے یزیدی کردار کو بے نقاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احادیث نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی روشنی میں سیدہ فاطمہ زہرا ع آیت تطہیر کا مصداق ہیں اور اصحاب کساء میں سے ہیں حضور ص نے بی بی فاطمہ زہرا گھر کی ناراضگی کو اپنی ناراضگی کا سبب قرار دیا اور فرمایا کہ جس نے فاطمہ زہرا ع کو ناراض کیا اس نے اللہ کو ناراض کیا اور جس نے فاطمہ زہرا کو راضی کیا اس نے رسول اللہ کو اور اللہ تبارک و تعالی کو راضی کیا۔ لہذا سیدہ کائنات کی شان میں گستاخی کر کے آصف جلالی نے اللہ اور اس کے رسول کو ناراض کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان گستاخ اہلبیت کے خلاف فوری تادیبی کاروائی کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree