کورونا وائرس،حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود حوصلہ افزا نتائج برآمد نہ ہونے کی اصل وجہ حالات کی سنگینی سے عوام کی عدم آگہی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

06 جون 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا شہری اور دیہی علاقے اس وبا سے بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود حوصلہ افزا نتائج برآمد نہ ہونے کی اصل وجہ حالات کی سنگینی سے عوام کی عدم آگہی ہے۔جو لوگ دانستہ طور پر غفلت کا ارتکاب کر رہے ہیں وہ نہ صرف اپنی جان کے دشمن ہیں بلکہ پورے معاشرے کے مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا چین اور ایران سمیت جن ممالک نے اس وبا پر قابو پایا وہاں حکومت اور عوام نے کورونا وائرس کے خلاف مشترکہ طور جنگ لڑی۔وہاں کے عوام اور حکمران کورونا کے خلاف بھرپور جذبے کے ساتھ باہم صف آرا تھے تاہم یہاں کی صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے۔پاکستان میں متاثرین کی تعداد نوے ہزار کی حد کو کراس کرنے کے باوجود عوام اس گتھی کو سلجھانے میں مصروف ہے کہ کورونا حقیقت ہے بھی کہ نہیں۔


انہوں نے کہا کہ اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ طرز عمل بائیس کروڑ عوام کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔جو لوگ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتے انہیں اپنے رویوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کو اپنے قوانین میں سختی لانی ہوگی۔ایس او پیز کی  خلاف ورزی پر صرف انتباہ کافی نہیں۔آزمائش کی یہ گھڑی کسی مصلحت کی متحمل نہیں یہ وقت سخت فیصلوں کا ہے تاکہ قوم کی صحت و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree