اسرائیل کا ناپاک وجود پورے دنیا کے لیے سنگین ترین خطرہ بن چکا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

16 مئی 2020

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے اسرائیل کا ناپاک وجود پورے دنیا کے لیے سنگین ترین خطرہ بن چکا ہے۔اسرائیل اور اس کے حواریوں پرصیہونیت کی بالادستی منوانے کا جنون طاری ہے۔ فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو ننگی جارحیت کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔تمام باشعور اقوام فلسطینی عوام کو اسرائیلی تسلط سے چھڑانے کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

 16مئی کی مناسبت سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت وقت کے نمرود، شداد اور فرعون ہیں۔ ان کی رعونت ان کے لیے ذلت آمیز انجام ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا جو حکمران اسرائیل سے دوستی کے خواہاں ہیں وہ فکری طور پر یہود ونصاری کی غلامی کا شکار ہیں ۔انہیں امت مسلمہ کے وقار کی بجائے ذاتی تعلقات زیادہ عزیز ہے۔ایسی کوئی مصلحت کسی مسلمان کے لیے قطعاََ قابل قبول نہیں جس سے مسلمانوں کے غیرت و حمیت کو ٹھیس پہنچتی ہو۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام  اسرائیلی تسلط سے بہت جلد آزادی حاصل کر لیں گے۔عالمی طاقت کا توازن بڑی تیزی سے تبدیلی ہو رہا ہے۔ جو امریکہ اور اسرائیل کے لیے سخت تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔سپر پاور کے زعم میں مبتلا امریکہ و اسرائیل بدلتی ہوئی عالمی تبدیلیوں کی بدولت حواس باختہ ہو چکے ہیں۔تباہی و بربادی باطل قوتوں کا مقدر ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا امت مسلمہ ظالموں سے دوری اختیار کر کے دنیا بھر کے مظلومین کی آواز اور درد کا مداوا بن سکتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree