وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ممتاز شیعہ عالم دین علامہ امین شہیدی کے بھائی یحییٰ جعفری کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے خاندان کے لیے ایک عظیم صدمہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، یحییٰ جعفری کا انتقال ان کے اہل خانہ کے لیے بلاشبہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا ہے۔
واضح رہے کہ علامہ امین شہیدی کے چھوٹے بھائی یحییٰ جعفری آج شام کو لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم یحییٰ جعفری انتہائی نیک اور ملنسار انسان تھے. پروردگار انکی اگلی منزلیں آسان فرمائے ۔