مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سالانہ مرکزی تنظیمی اجلاس شوریٰ عمومی ملکی حالات کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے، علامہ شبیر بخاری

14 مارچ 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سالانہ مرکزی تنظیمی اجلاس شوریٰ عمومی ملکی حالات اور کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔

 ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ سید غلام شبیر بخاری نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کا سالانہ مرکزی تنظیمی اجلاس شوریٰ عمومی جوکہ 3یا 5اپریل 2020تک اسلام آباد میں ہونا قرار پایا تھا تاہم ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا، ایم ڈبلیوایم کے تمام صوبائی اور ضلعی عہدیداران اس کو نوٹ کرلیں اور دیگر تنظیمی عہدیداران کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیں ۔

 علامہ شبیر بخاری نے مزید کہاکہ ایم ڈبلیوایم کے سالانہ مرکزی تنظیمی اجلاس شوریٰ عمومی کی منسوخی کا فیصلہ عالمی وباءکورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر قومی مفادمیں کیا گیا ہے کہ تاکہ اس موذی مرض کا مقابلہ باہمی اتحاد ویکجہتی کے ساتھ کیا جاسکے۔خدا وند متعال تمام عالم انسانیت کو اس وبائی مرض سے محفوظ رکھے اور جلد اس کادنیا بھر سے خاتمہ فرمائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree