تفتان سے پنجاب پہنچےوالے زائرین کی مشکلات ، ایم ڈبلیوایم رہنما اسدنقوی کاصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے رابطہ

14 مارچ 2020

وحدت نیوز(لاہور) ایران وعراق سے وطن واپس آنے والے زائرین کی مشکلات حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امورسیاسیات اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی کاوزیر صحت حکومت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے ٹیلیفونک رابطہ ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اسدعباس نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائرس کے خدشے کے بعد تفتان بارڈر سے زائرین کا پہلا کانوائے پنجاب پہنچ چکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بعض خدشات کے پیش نظر زائرین کو ڈیرہ غازی خان میں ٹھرایاگیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ تمام زائرین کے دوبارہ ٹیسٹ کیئے جارہے ہیں رپورٹس آنے کے بعد زائرین کے قیام کی مدت کا فیصلہ کیا جائے گا، اسدعباس نقوی نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے کہاکہ زائرین کو تمام تر سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ زائرین طویل سفر اور شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہوئےیہاں تک پہنچے ہیں ۔

اسد نقوی نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں سے مستقل رابطے میں ہے ، ایم ڈبلیوایم اور زائرین انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت بھی اس سلسلے میں اپنا بہترین کردار ادا کرتے ہوئے زائرین کو کم سے کم آزمائش میں ڈالے گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اسدعباس نقوی کو یقین دہانی کروائی کہ زائرین کیلئے تمام نتظامات کھانے وغیرہ کے انتہائی مناسب ہیں امید ہے کہ آپ کو کم سےکم شکایت ہو گی اسکے علاوہ ہم نے گلگت بلتستان گورنمنٹ سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ جی بی کے زائرین کو ائر لفٹ کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree