وحدت نیوز(جیکب آباد) اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ضلع جیکب آباد کا اہم اجلاس AOP کے مرکزی صدر برادر نسیم عباس منتظری کی زیر صدارت جیکب آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقعہ پر برادر نسیم عباس منتظری نے علامہ ڈومکی اے او پی کے 33 ویں سالانہ ناصران امام مہدی ع مرکزی کنونشن کا دعوت نامہ پیش کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آج کے پرآشوب دور میں خط ولایت اور نظام امامت سے منسلک افراد خوش قسمت ہیں جو حق و صداقت کی راہ اور صراط مستقیم پر گامزن ہیں امام خمینی رح نے انبیاء کرام اور آئمہ اھل البیت کی راہ کو اپنایا اور اس صراط مستقیم پر جہد مسلسل کے ذریعے باطل طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کیا۔ا
نہوں نےکہا کہ سر زمین سندھ پر اصغریہ آرگنائزیشن نے نظام امامت اور ولایت کے مبلغ کا کردار ادا کیا، اصغریہ آرگنائزیشن کی جانب سے ناصران امام مہدی کنونشن کا انعقاد اس بات کی دلیل ہے کہ ہم نے ھادی دوراں حضرت امام زمانہ ع کے ظہور کی زمینہ سازی کرنی ہے۔انہوں نےکہا کہ نظام ولایت سے وابستہ تنظیمیں معاشرے میں اصلاح اور دینی اقدار کی ترویج کے لئے مصروف عمل ہیں۔