محراب کے مقام سے نفس امارہ اور شیطان سے جنگ کا اعلان ہوتا ہے، علامہ مقصودڈومکی

24 فروری 2020

وحدت نیوز(جعفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ بشام خان لہر ضلع جعفر آباد بلوچستان میں مسجد اور امام بارگاہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مساجد روئے زمین کا افضل ترین مقام ہیں جہاں ذکر خدا اور تعلیم و تربیت کا درس ملتا ہے۔ سید الانبیاء ص  نے مدینہ طیبہ میں جو مسجد قائم کی وہ پوری امت مسلمہ کے لئے قابل تقلید ہے مسجد نبوی نماز اور تلاوت قرآن کریم کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت کا مرکز تھی جبکہ اسی مسجد نبوی میں سپاہ اسلام کا لشکر تیار کیا جاتا اور جنگی ترانے بجائے جاتے۔

انہوں نےکہا کہ محراب یعنی مورچہ اور میدان جنگ۔ جہاد اکبر اور جہاد اصغر کے لئے محراب میدان جنگ کہ شیاطین سے جنگ کے لئے اور انہیں شکست دینے کے لئے ۔ محراب کے مقام سے نفس امارہ اور شیطان سے جنگ کا اعلان ہوتا ہے اور شیطان اکبر امریکہ اور دشمنان خدا سے برائت و بیزاری کا اظہار کیا جاتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ بلوچستان میں تعلیم و تربیت کے اداروں کی شدید کمی ہے۔ بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ بہتر تعلیم کے ذریعے ممکن ہے۔ اسی مقصد کے لئے ہم نے مسجد کے آغاز سے قبل ہی اس پسماندہ بستی میں اسکول اور درس قرآن کریم کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے تمام اھل خیر سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں تعمیر مساجد غربت کے خاتمے اور تعلیمات قرآن کریم کے فروغ پر توجہ دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree