شیخ ابراہیم زکزاکی آزادی و حریت عزت و وقار اور دین خدا پر اپنا سب کچھ لٹا دینے کا استعارہ بن چکے ہیں،علامہ مقصود علی ڈومکی

02 جنوری 2020

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے نائیجیریا کے مجاہد عالم دین علامہ محمد ابراہیم زکزاکی کی طویل قید کے دوران ان کی گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت علامہ ابراہیم زکزاکی عالم اسلام کے قابل فخر لیڈر ہیں ان کی بیٹی محترمہ سہیلا زکزاکی نے اپنے بہادر والد کی صحت اور زندگی سے متعلق جن خدشات کا اظہار کیا ہے اس سے تشویش کی لہر پیدا ہوئی ہے۔

 انہوں نےکہا کہ زکزاکی آزادی و حریت عزت و وقار اور دین خدا پر اپنا سب کچھ لٹا دینے کا استعارہ بن چکے ہیں۔ دنیا ایسے عظیم انسان کو بھلا کیسے نظر انداز کرسکتی ہے جس نے دین اسلام کی راہ میں اپنے چھ جوان بیٹے قربان کر دیئے ہوں اور جیل کی سلاخیں جس کے آھنی عزم کے آگے شرم سار ہو چکی ہوں۔ زکزاکی ہمیں تم پر ناز ہے۔

انہوں نےکہا کہ نائیجیریا کی یزیدی حکومت نے اغیار کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے  جس طرح سے اپنی ہی عوام کا قتل عام کیا ہے اور عوام کے مقبول لیڈر ابراہیم زکزاکی کو بلا جواز قید میں ڈالا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ علامہ ابراہیم زکزاکی کو فی الفور رہا کیا جائے اور ان کے مورد اعتماد ڈاکٹرز سے ان کا علاج کرایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree