ایم ڈبلیوایم شعبہ سیاسیات کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیاگیا

12 دسمبر 2019

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی نےایم ڈبلیوایم کے شعبہ سیاسیات کی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔ مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سید محسن شہریار کو مرکزی ڈپٹی سیکریٹری امور سیاسیات ، علامہ ملازم حسین شاہ کو معاون مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اور سید عارف رضا زیدی کو ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نامزد کر دیا۔

اسدعباس نقوی نےکہاہے کہ ایم ڈبلیوایم شعبہ سیاسیات کی مرکزی ایگزیکٹوکونسل کے نامزد اراکین ملک بھر میںتنظیمی سیٹ اپ سے مربوط ہوکر سیاسی حکمت عملی وضع کرنے اور میں معاونت کریں گے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ تمام اراکین ایگزیکٹوکونسل ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے قوم وملت کی خدمت کیلئے شب و روزاپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree