وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوری کے اہم اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں آغاز ہو چکاہے۔دو روز تک جاری رہنے والے اس اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کر رہے ہیں۔آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور چار صوبوں سے شوری کے اراکین اجلاس میں موجود ہیں۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال سمیت تنظیمی امور زیر بحث لائے جائیں گے۔امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز و خطرات، اسلام کے خلاف عالم استکبار کی سازشیں، ملک میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس،مہنگائی، طبقاتی کشمکش ،ریاستی ذمہ داریاں اور عوامی مشکلات پر گفتگو بھی اس اجلاس کاحصہ ہے۔
اتحاد بین المسلمین کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی جاری کوششوں میں مزید تیزی لانے کے لیے اہم اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس کے اختتام پر اتوار شام چار بجے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں علامہ راجہ ناصر عباس اور شوری کے اہم اراکین پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔