وحدت نیوز(بنگل خان چانڈیو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے بنگل خان چانڈیو میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر میلاد ریلی میں شرکت کی اور جشن میلاد اور ھفتہ وحدت کی تقریب سے خطاب کیا۔
جشن میلاد الصادقینؑ ریلی سے جماعت اھل سنت کے ممتاز عالم دین مولانا طاہر علی شاہ جیلانی اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نسیم عباس منتظری اے ایس او کے مرکزی صدر انتظار مہدی زرداری نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت سید الانبیاء ص نے ہمیں اتحاد اور وحدت کا درس دیا ۔حضور کی ذات گرامی امت مسلمہ کے درمیان نکتہ اتحاد ہے۔ شیعہ اور سنی آپس میں بھائی ہیں اور ان کا دشمن امریکہ اور اسرائیل ہےاور آل سعود امریکہ و اسرائیل کی ایما پر امت مسلمہ کے درمیان نفرت اور انتشار پھیلاتے ہیں۔
علامہ مقصودڈومکی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان میں اتحاد و وحدت کی علمبردار ہے ہم پاکستان سے بیرونی مداخلت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔