وحدت نیوز(لاہور)پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق سردارمہندرسنگھ پال نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے 17نومبر کو ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ وحدت کانفرنس کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی نے پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق سردارمہندرسنگھ پال سے ملاقات کی اور انہیں وحدت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوںنے قبول کرلیا ۔
اس موقع پر اپنے ویڈیو انٹرویو میں انہوںنے تمام پاکستانیوں کو وحدت کانفرنس میں شرکت کی تاکید کرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کی جانب سے منعقدہ وحدت کانفرنس جس میں تمام مسالک ومذاہب کے رہنماشرکت کررہے ہیں ۔ اس کانفرنس کا مقصد نبی کریم ؐ کی تعلیمات کا فروغ ہے ۔
سردار مہندر سنگھ پال نے مزید کہاکہ میں تمام پاکستانیوں سے گذارش کرتاہوں ہے کہ آپ ؐ سیرت مبارکہ ان کے اتحاد ویکجہتی کے پیغام سے آشنائی کیلئے اس کانفرنس میں لازمی شرکت کریں ۔