وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سانحہ گٹی داس بابوسر میں بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایم ڈبلیوایم ضلع گنگچھے کے سابق سیکریٹری جنرل حجة الاسلام شیخ قاسم رجائی اور جامعہ اہل بیت ؑ کے مدرس حجة الاسلام شیخ غلام مہدی حسنی کی اہل خانہ سمیت ناگہانی وفات پر دلی رنج وغم اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ قاسم رجائی قوم و ملت کا درد رکھنے والے جیّد عالم دین تھے ۔
حجة الاسلام شیخ قاسم رجائی اور جامعہ اہل بیت ؑ کے مدرس حجة الاسلام شیخ غلام مہدی حسنی کی علمی و قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔دونوں زیارت امام حسین ؑ کی غرض سے عازم سفر تھے جو کہ یقیناًاپنے آقا ومولا کی بارگاہ میں پہنچ چکے ہوں گے ۔ غم کے اس اندوہناک موقع پر ان کے اور تمام جان بحق افراد کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔اور دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔