کربلا اور امام حسین ؑکو رول ماڈل ماننےوالی قوموں نے دنیا بھر کی ظالم جابر قوتوں کو رسوا کیا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

02 ستمبر 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) کربلا کے عظیم واقعے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ یہ کہنا کہ لوگوں پر ظلم ہو رہا تھا اس لئے سید الشہداءؑاما م حسین ؑ نے قیا م کیا ایسانہیں ہمیں اپنی مرضی سے کربلا کو نہیں سمجھنا بلکہ ویسے سمجھنا ہے جسے کہ سید الشہدا امام حسینؑ نے کہا ۔ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان  علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عشرہ محرم کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نےکہا کہ حضرت امام حسین ؑ نے آخر مکہ میں حج کیوں نہ کیا جب لوگ مکہ حج کے لئے جا رہے تھے اور امام مکہ سے کربلا کے سفر کے لئے نکل کھڑے ہوئے اتنی بڑی قربانی کیوں دینی پڑی اسکا مقصد کیا تھا خون دیا، ہجرت کی ، اولاد، چادریں کیوں قربان کی یہ اتنا عظیم واقعہ ہے اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے کوئی یہ نہیں کہ سکتا کہ لوگوں پر ظلم ہو رہا تھا کہ امام ؑ نے اتنی بڑی قربانی دے دی ایسا نہیں ہے ہمیں اپنی مرضی سے قیاس آریاں نہیں کرنی اور نہ اپنی مرضی کربلا کوسمجھنا بلکہ ویسے سمجھنا جیسے امام نے کہا۔

انہوں نےکہا کہ لوگ احادیث ،تفسیر،کا ترجمہ عقیدہ اور عمل اپنی مرضی کا چاہتے ہیں جو سرا سر باطل ہے اگر عمل چاہئے تفسیر چاہئے یا پھر قرآن فہمی چاہئے جو کچھ چاہئے وہ اہلیبت کے گھر سے لے ان کی لسان عصمت سے جاری شدہ احادیث لے لیں رسالت کا گھرانہ قران ناطق ہیں جن کے لئے رسول اکرم نے کہا کہ میں تم میں دو گراں قدر چیزیں چھوڑے جار ہا ہوں ایک قران اور دوسری میری عترت  اہلبیت جب تک تم ان دونوں سے متمسک رہو گے کبھی گمراہ نہ ہو گےاور یہ دونوں کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہونگے یہاں تک کے حوض کوثر پر یہ دونوں میرے پاس آئیں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ظالم جابر طاقتوں اور نظام سے ٹکرانے کا درس ہمیں کربلا سے ملتا ہے کربلا حق پرستوں اور حریت پسندوں کی درسگاہ ہے،جن جن قوموں نے کربلا کو اور امام مظلوم علیہ السلام کو اپنا رول ماڈل مانا ہے انہوں نے دنیا بھر کے ظالم جابر قوتوں کو رسوا کیا ہے اور حقیقی معنوں میں اسلامی نظام کو اپنے سر زمین پر نافذ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree