کل مسالک علماءبورڈ کی اسدنقوی کو فوکل پرسن برائےوزیر اعلیٰ پنجاب مقررہونے پر مبارکباد اور دستار بندی

08 جولائی 2019

وحدت نیوز(لاہور) کل مسالک علماء بورڈ کے وفد کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکریٹریٹ لاہور آمد ۔اسدعباس نقوی کو وزیر اعلی پنجاب کے فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی مقرر ہونے پر مبارکباداوردستار بندی ۔

 تفصیلات کے مطابق کل مسالک علماءبورڈ پنجاب کے وفد نے وحدت ہاؤس لاہور میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اسدعباس نقوی کوبطور فوکل پرسن وزیراعلیٰ پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی مقرر ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پھول اور مٹھائی پیش کی اور تمام علماء کی طرف مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

کل مسالک علماءبورڈ پنجاب کے وفدنے اس موقع پر اسدعباس نقوی کی دستار بندی بھی کی اور ان کی مزید کامیابی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے خصوصی دعا کی مانگی گئی ۔ اسدعباس نقوی نے کل مسالک علماءبورڈ پنجاب کے وفدکا آمد پر شکریہ اداکیااور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پرمخدوم عاصم ، مفتی عاشق حسین ، پیر سید نوبہار شاہ ، علامہ عامر چشتی ، جمعیت علمائے پاکستان (نیازی )کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد چشتی ، ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما مولانا حسن رضا ہمدانی ودیگر رہنما بھی موجود تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree