وحدت نیوز(لاہور)علمائے کرام معاشرے کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،دشمن ہمیں داخلی اختلافات میں الجھانے کی سازشیں کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب کے اراکین صوبائی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ محراب و ممبر اپنے اپنے فرائض ادا کریں دشمن کی کوشش ہے کہ عوام کو علما اور مذہبی قیادت سے دور کریں ۔معاشرہ سازی کا عمل علما کی ذمہ داری ہے ۔ علما اپنے علم وعمل کے زریعے قوم کی تربیت کریں ۔ہمیں ملکی ترقی و سلامتی کے لئے جدو جہد جاری رکھنا ہے اور ہماری جدوجہد کے مراکز مساجد ہونی چاہیے ان مراکز سے انتہا پسندی تکفیریت کو پرموٹ کرنے کے بجائے باہمی وحدت اخوت اور محبت کا پیغام عام ہو نے چاہیں۔