وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین اورپاکستان تحریک انصاف کے مابین اشتراک عمل کا معاملہ دونوں جماعتوں کے اراکین پر مشتمل چھ رکنی اعلیٰ سطحی کوآرڈینیشن کمیٹی قائم ،کمیٹی میں دونوں جانب سے تین تین اراکین شامل ہیں، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی جانب سے کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن چیئرمین تحریک انصاف اور وزیر اعظم عمران خان کی منظوری سے جاری ہوا، کمیٹی میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز چوہدری اور وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی تحریک انصاف کی نمائندگی کریں گےجبکہ مجلس وحدت مسلمین کی نمائندگی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرشیرازی ایڈوکیٹ،مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی اور مرکزی ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری سید محسن شہریارکریں گے، نامزد کمیٹی دونوں جماعتوں کے مابین روابط کار کو عملی شکل دے گی، کمیٹی مشترکہ مفادات کے حصول اور باہمی تعلقات میں تحریک لانے کیلئے حکمت عملی بھی مرتب کرے گی ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کمیٹی کے قیام کی حتمی منظوری دے دی۔