ہمارے وہ دشمن جنہوں نے اس مادر وطن میں خون کی ہولی کھیلی وہ بیانیہ پیغام پاکستان کے پیچھے چھپنا چاہتا ہیں،اسدعباس نقوی

31 دسمبر 2018

وحدت نیوز(لاہور) تحریک وحدت اسلامی کے زیر اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں *پیام پاکستان کانفرنس* کا انعقاد،کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ عظام نے شرکت کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے پیام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کے لئے دہائیوں سے کام کر رہے ہیں جنہوں نے لاشوں پر کھڑے ہوکر وطن عزیز میں امن کا پیغام دیا جنہوں نے اپنے پیاروں کی ہزاروں لاشوں کو اٹھایا لیکن امن امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی یہ انکی محنتوں کا صلہ ہے کہ آج *پیام پاکستان* کی شکل میں ایک متفقہ اور مشترکہ بیانیہ اس قوم کے پاس موجود ہے،اس سے پہلے بھی اس ملک میں وطن دشمن تکفیریوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع ہوا ساتھ ہی نیشنل ایکشن پلان کا اعلان ہوا اور نیشنل ایکشن پلان کے نتیجے میں جہاں کچھ فوائد ہوئے وہاں اداروں اور حکومتی صفوں کے اندر چھپی ہوئی کالی بھیڑوں نے اس نیشنل ایکشن پلان کو ملک دشمنوں کیخلاف استعمال کرنے کے بجائے دہشتگردی سے متاثرہ محب وطن لوگوں کو بھی بیلنس پالیسی کے تحت یا تو پابند سلاسل کیا گیا یا جبری گمشدگان میں انکے نام آگئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پیام پاکستان کا بیانہ نہایت احسن اقدام ہے جس پر آج اس سٹیج پر بیٹھے علماء و مشائخ میں سے اکثریت کے دستخط ہیں،لیکن اس موقع پر ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کہ وہ ہمارا دشمن جس نے اس ملک میں آگ و خون کی ہولی کھیلی وہ آج پیام پاکستان کے پیچھے چھپنا چاہتا ہے،کس شخص یاکسی شخصیت کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ پیام پاکستان کی آڑ میں ہزاروں بے گناہ شہداء کے پاکیزہ لہو کیساتھ غداری کرے وہ پیام پاکستان کی آڑ میں ذاتی مفادات کو حاصل کرنے خاطر دہشتگردوں کو معاف کرے،اس حق نہ کسی ادارے کو ہے نہ حکومت یا کسی شخصیت کو اس بیانیے کے روح پر عمل اسی صورت ممکن ہیں کہ جن حالات کے سبب اس مشترکہ بیانیہ کو بنانے کی ضرورت پیش آئی اور ان لوگوں کی وجہ سے حالات اس نہج پر پہنچا ہے ان لوگوں کو کٹہرے میں کھڑا ہونا چاہیئے،اور ان کو قرار واقعی سزا ملے تب تو یہ بیانیہ آنے والی نسلوں کے لیے کا آمد ہے اور اس نتیجے میں امن کا پیغام عام ہوگا لیکن اسی بیانیے کی آڑ میں اگر قاتل دندناتے پھر رہے ہوں قاتل معزز ہوگئے ہوں اور غداروں کو شلٹر دیا جا رہا ہو تو ہمیں یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ یہ بیانیہ محض ایک کتاب کے مسودے کے سوا کچھ نہیں،دہشتگردی سے پاک پاکستان کے لئے ضروری ہے کہ اس پیام پاکستان کی روح پر عمل کیا جائے،دہشتگردوں کے سرپرستوں تکفیریت اور شدت پسندی کے بانیوں اور مفاد پرستوں کو پروٹوکول نہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے انہیں نشان عبرت بنایا جائے تاکہ اس دہشتگردی کے ناسور سے اس قوم کو مستقل نجات مل سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree