عصر غیبت میں تشیع آج سب سے زیادہ مضبوط ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

03 فروری 2018

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل  علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جمعے و ہفتے کی درمیانی شب بعد از نماز مغربین مسجد مدرسہ حجتیہ قم میں انقلاب اسلامی کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کیا۔ اس پروگرام میں علماء کرام، طلاب عزیز اور زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عصر غیبت میں تشیع تین مرحلوں سے گزری ہے۔ محدیثین سے رابطہ، مرجعیت سے رابطہ اور حکومت اسلامی یعنی ولایت فقیہ سے رابطہ۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسرا مرحلہ تشیع کی جوانی کا مرحلہ ہے۔ عصر غیبت میں سب سے زیادہ تشیع آج مضبوط ہے، کیونکہ ایک عالم، فقیہ، شجاع، حکیم اور بابصیرت شخصیت کے پاس تشیع کی حکومت ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ولایت فقیہ کی محوریت میں دو بنیادی ذمہ داریوں کو انجام دینا ہے، نمبر ایک ظلم اور ظالموں کے خاتمے کیلئے کوشش، نمبر دو عدل و قسط کے قیام کی کوشش، تاکہ لیظھرہ علی الدین کل اور یملا اللہ الارض قسطا وعدلا کما ملئت ظلما و جورا کے قرآنی و روائی اصولوں کو عملی جامہ پہنا سکیں اور پوری دنیا میں قسط و عدل کا عملی قیام ہو۔ اس عظیم عالمگیر حکومت کے قیام کے لئے ہمیں پاکستان کے محاذ میں تعلیمی، تربیتی، ثقافتی، اجتماعی و سیاسی سپشلسٹ افراد کی ضرورت ہے، تاکہ مدمقابل ظالم نظام کا تمام تر شعبوں میں راستہ روکے اور صبغۃ اللہ، یعنی الٰہی سوسائٹی کے قیام کی راہ میں ممد ثابت ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree