ایم ڈبلیوایم کے رہنما ووزیر قانون بلوچستان آغا رضا کی ہمشیرہ کی رحلت، قائدین کا اظہارافسوس

30 جنوری 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن مرکزی شوریٰ عالی اور صوبائی وزیر قانون بلوچستان سید محمد رضا رضوی (آغارضا) کی ہمشیرہ محترمہ بی بی زہرا بنت سید محمد شاہ قضائے الہٰی سے کوئٹہ میں انتقال فرماگئیں، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری مشترکہ بیان میں مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین کااظہار افسوس، آغارضا اور دیگر پسماندگان سے تعزیت کااظہار، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے رہنما اور صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور آغاسید محمد رضا کی ہمشیرہ محترمہ  بی بی زہرا بنت سید محمد شاہ  مختصرعلالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئیں، مرحومہ ایک ہفتے قبل فالج کے حملے کے باعث شدید بیمار تھیں اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں وہ جانبر نا ہوسکیں  اور داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین ہزارہ قبرستان میں انجام پزیر ہوئی ، نماز جنازہ آغا شیخ رفیعی کی زیر اقتداءکی گئی جس میں آئی جی ایف سی سمیت اعلیٰ عسکری وسول حکام ، قبائلی عمائدین اور ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی ، ایم ڈبلیوایم بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ برکت مطہری اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مرحومہ  بی بی زہرا بنت سید محمد شاہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ مختارامامی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ شفقت شیرازی، علامہ باقرعباس زیدی، علامہ ہاشم موسوی ، علامہ ڈاکٹر محمد یونس، علامہ عبدالخالق اسدی،ناصرشیرازی، اسدعباس نقوی، مہدی عابدی، علی احمر زیدی، نثارفیضی، ملک اقرار حسین ، علامہ برکت مطہری، علامہ مبارک موسوی، علامہ مقصودڈومکی، علامہ آغاسید علی رضوی، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ تصور حسین جوادی ودیگر نے آغا سید محمد رضااور دیگر پسماندگان سے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ خدا وند متعال مرحومہ کو جوار جناب سیدہ فاطمتہ الزہراؑ میں محشور فرمائےاور ان کے تمام لواحقین کو صبر جمیل عنایت فرمائے ، دکھ کی اس گھڑی میں ایم ڈبلیوایم مرحومہ کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree