ایک ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد ایم ڈبلیوایم رہنما ناصرشیرازی بخیروعافیت بازیاب ہوگے

02 دسمبر 2017

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ ایک ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد بخیروعافیت فیصل آباد سے بازیاب ہو گئے ہیں،ناصرشیرازی کے چھوٹے بھائی  اور ان کی گمشدگی کیس کے مدعی علی عباس شیرازی کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل وہ اپنے گھر باحفاظت پہنچ چکے ہیں، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ جنہیں ٹھیک ایک ماہ قبل یعنٰی یکم  نومبربروزبدھ  کو واپڈا ٹاون لاہور سے سرکاری اہلکاروں کی جانب سے جبری طور پر اغواکیا گیا تھا آج یکم دسمبر پورے ایک ماہ کی اسیری کاٹ کرسربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی شب وروز کوششوں اور رابطوں،   ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور ذمہ داران کی ملک گیر جہد مسلسل اورہائی کورٹ میں ان کا مقدمہ جانفشانی سے لڑنے والے وکلاء کی ٹیم بلخصوص فدا حسین رانا ایڈووکیٹ کی قانونی جنگ کی بدولت باحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں،اغواءکاروں نے ناصر عباس شیرازی کے بھائی فخر شیرازی کو  ناصر شیرازی سے فون کروایا کہ اس جگہ سے انہیں آ کر لے جائیں، فخر شیرازی بتائی گئی جگہ پر پہنچے تو ناصر شیرازی وہاں موجود تھے،ناصرشیرازی کی بازیابی کے لئے جہاں ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے ملک بھر میں پرزور احتجاج اور جدوجہد کی وہیں آئی ایس او کے مرکزی صدر انصرمہدی اور تمام برادران امامیہ کا کردار بھی لائق تحسین ہے، خدا وند متعال کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ملت جعفریہ کے دیگر لاپتہ جوان بھی جلد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہوں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree