ناصر شیرازی کو پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے ، لاہور ھائی کورٹ کا حکم

03 نومبر 2017

وحدت نیوز(لاہور) لاہور ہائی کورٹ کہ معزز جج جناب جسٹس سردار احمد نعیم نے سی سی پی او لاہور پولیس کو حکم جاری کیا ھے کہ پیر کو سید ناصر شیرازی ایڈوکیٹ کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کہ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید ناصر شیرازی ایڈوکیٹ کو بدھ کو لاہور کہ علاقے واپڈا ٹاون سے سادہ لباس و ایلیٹ فورس کی وردی میں ملبوس اھلکارُوں نے اغواء کیا تھا جب وہ اپنے اہل خانہ ہمراہ گھر جارہے تھے۔

ناصر شیرازی ایڈوکیٹ کہ اغواء کہ خلاف انکے بھائی نے شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کہ خلاف اغواء کی درخواست بھی مقامی تھانے میں جمع کرائی تھی لیکن اس پہ تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا جسکے بعد انکے اہل خانہ کی طرف سے جمعرات کو ہائی کورٹ میں اغواء کہ خلاف پٹیشن جمع کرائی تھی ۔ پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے معزز جج لاہور ھائی کورٹ جسٹس سردار نعیم احمد نے CCPO لاہور پولیس کو حکم دیا کہ ہر صورت میں سید ناصر شیرازی ایڈوکیٹ کو پیر تک رانا ثناء اللہ یا کسی بھی جگہ سے بازیاب کراکے عدالت کہ روبروپیش کیا جائے ۔

اطلاع کہ مطابق ناصر شیرازی ایڈوکیٹ نے عدلیہ کو فرقہ وارانہ بنیادوں پہ تقسیم کرنے کہ رانا ثناء اللہ کہ بیانات و سازش کہ خلاف لاہور ھائی کورٹ میں پٹیشن دائر کررکھی تھی جسکی دو سماعتیں ہوچکی ہیں اور مجلس وحدت کہ رہنماوں کہ مطابق یہی درخواست نااہلی رانا ثناءاللہ و مکتب تشیع کی نمائندگی ہی ناصر شیرازی کہ اغواء کا سبب بنی ہے ۔ جس کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بھی آشیرواد حاصل ھے



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree