انسانی حقوق کے عالمی علمبرداروں کی کشمیر کے مسئلہ پر خاموشی ایک متعصبانہ طرزعمل ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

27 اکتوبر 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف یوم سیاہ کے موقعہ پر میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی افواج کی جارحانہ پیش قدمی نہ صرف عالمی قوانین کی پامالی ہے بلکہ اقوام متحدہ کی قرارداوں کا بھی تمسخر ہے۔کشمیری عوام سے استصواب رائے کا حق چھین کرریاستی جبر کے ذریعے ان کی آواز کو دبانے کی کوشش بھارت کے مکروہ چہرے کو اقوام عالم پر آشکار کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سالوں سے بھارت کے مظلوم عوام بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔بھارتی افواج کو وحشیانہ سلوک صرف نوجوانوں تک محدود نہیں بلکہ خواتین ،بچوں اور بزرگوں کو بھی انسانیت سوز مظالم کا سامنا ہے۔انسانی حقوق کے عالمی علمبرداروں کی کشمیر کے مسئلہ پرخاموشی ایک متعصبانہ طرز عمل ہے اور بے حسی پر دلالت کرتی ہے۔کشمیریوں پر بھارتی مظالم عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کے لیے کافی ہیں۔

انہوں نے کہا یہ امر انتہائی تکلیف دہ ہے کہ آزاد ریاست پر طاقت کے بل بوتے پر قبضہ کر کے وہاں کے باسیوں پر زندگی تنگ کر دی جائے۔ کشمیری عوام نے ستر سال کرفیو اور مارشل لاء میں گزار دیے ہیں۔کشمیر میں آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔کشمیری عوام کا عزم و حوصلہ اور شہدا کا خون رنگ لائے گا۔ ظلم کی یہ سیاہ رات ختم ہو جائے گی۔ آزادی کا سویرا عنقریب طلوع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دل ہمارا وجودکشمیر کے مظلوموں کے ساتھ ہیں۔ ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ اور پاکستان کی ملت اور پاکستان کی قوم کشمیریوں کو تنہانہیں چھوڑے گی۔ ہماری دعائیں، ہمدردیاں اور توانائیاں ان کے ساتھ ہیں اور وہ اپنے آپ کو تنہا محسوس نہ کریں۔ دنیا کے باضمیر اور انسانی شرف کے حامل لوگ ان کے ساتھ ہیں اور مودی سرکار کے آنے سے جو ظلم میں اضافہ ہوا ہے ضرور خداوند متعال ظالموں سے انتقام لے گا یہ اپنے کیفرکردار کو پہنچے گے۔آج کے دن ہم اپنے کشمیری ماوں بہنوں، بیٹیوں ، بزرگوں ،سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ وہ انشا اللہ مایوس نہیں ہو ں گے۔ اللہ کے وعدے ہیں کے اللہ ثابت قدم لوگوں کی مدد کرتا ہے نصرت کرتا ہے۔ کشمیر کی مظلوم لوگوں کا صبرانکی ثابت قدمی اور انکی بصیرت اور اللہ پر توکل ان کو آزادی تک لے جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree