ناصر شیرازی کا دورہ مظفر آباد، علامہ تصور نقوی حملہ کیس پر حکومتی و انتظامی سست روی پر شدید تحفظات کا اظہار

25 اکتوبر 2017

وحدت نیوز (مظفر آباد) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کی مظفرآباد آمد،علامہ تصور نقوی الجوادی  سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آزادکشمیر کی عیادت ،تفصیلات کے مطابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے ایک روزہ دورہ مظفرآباد کیا۔ اپنے دورہ میں انہوں نے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آزادکشمیر علامہ تصور نقوی الجوادی کی عیادت کی۔ انہوں نے تصور جوادی حملہ کیس کی سست روی پر شدید تحفظات کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے کہ ابھی تک ریاستی مشینری اس کیس کو حل کرنے میں ناکام نظرآرہی ہے۔ریاست آزادکشمیر میں اتحاد کی پرامن فضاء کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیا جارہاہے۔ علامہ تصور جوادی وحدت کی پہچان ہیں اور ریاست میں وحدت کی فضاء کو برقرار رکھنے میں ان کا کلیدی کردار ہے۔حکومت آزاد کشمیر فی الفور اس کیس کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے۔انہوں نے مذید کہا کہ ریاست کے اندر کالعدم جماعتوں کی بھرپور فعالیت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ریاست اپنی زمہ داریوں کو بطریق احسن پورا نہیں کر رہی۔ آزادی کے بیس کیمپ میں دہشت گردی کے واقعات انتہائی خطرناک ثابت ہوں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree