داعش سرحدی علاقوں میں قدم جما رہی ہے،حکمران طبقہ ملک میں انارکی چاہتا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

19 اکتوبر 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ تنظیم سازی کےزیر اہتمام شعبہ تنظیم سازی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کی ۔اس اجلاس میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی علامہ اصغر عسکری نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنےمختصروقت میں اس اجلاس کو کامیاب بنانےمیں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی حاضری کو یقینی بنایا ۔ انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے برادران کی ذاتی دلچسپی اور ذمہ داری ظاہر ہوتی ہے ۔اللہ تعالیٰ برادران کے اس جذبے کو قائم و دائم رکھے اور اپنی الہی ذمہ داریوں کو نبھانے کی توفیق عطا فرمائے ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر مقدم کر رکھا ہے اور وہ قومی سیکٹر کی سرگرمیوں کو کامیاب بنانے کے بجائے نجی کارخانوں اور فیکٹریوں کو بڑھاوا دینے میں لگے ہوئے ہیں۔ آ ج خطے کے حالات کیسے ہیں اور ہمارے حکمران کہاں کھڑے ہیں ۔ ملک میں کرپشن ۔ لوٹ مار کا بازار گرم ہے ۔ ہر ایک کو اپنی فکر لگی ہے ۔ ملک کو کیا خطرات لاحق ہیں کسی کو فکر نہیں ۔ آج حکمران طبقہ ملک میں انارکی چاہتا ہے ۔ جبکہ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ حکمران کوشش کرتے ملک کے حالات بہتر کرتے مگر حکمران ادارون کو آپس میں لڑا کر ملک میں جمہوریت کے خلاف سازش میں مصروف ہیں ۔ ہر وزیر اپنی بولی بول رہا ہے ۔کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ داعش سرحدی علاقوں میں قدم جما رہی ہے ۔ اب وقت ہے ہم سب کو ایک ہو کر اس وطن عزیز کو سنبھالادینا ہے ۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اختلافات کو ہوا دی جارہی ہے ۔ اب ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور وحدت کو عملی شکل میں لانا ہو گا ۔ ریاست کو اب سب کو ساتھ لیکر چلنا ہو گا ۔ ہم نےہمیشہ جمہوریت کاساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی جمہوریت کا ہی ساتھ دیں گے ۔ ہم اس ملک میں ہر قسم کے غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرتے ۔ غیر آئینی اقدام سے ملک کا وقار اور اعتبار دائو پر لگ جاتا ہے ۔ ہم ہمیشہ سے کہتے آئے ہیں کہ ہمیں علامہ محمد اقبال ؒ اور قائد اعظم ؒ کا پاکستان چاہیئے ۔ ہم اقبال ؒ اور قائد اعظم کے وفادار بیٹے ہیں ۔ہم نے اس وطن عزیز پر خون دیا ہے اور ہم ہی اس کا دفاع کریں گے ۔ آخر میں تمام شہدائے ملت خصوصاً پارا چنار میں حالیہ شہید ہوالے پاک فوج کے جوانون کے لئے دعائے مغفرت کرائی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree