حسینیت جبر و استبداد اور عصر حاضر کے یزیدوں کیخلاف لڑنا سیکھاتی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

30 ستمبر 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام عالی مقام حضرت حسین علیہ السلام نے فقط لشکر یزید کو شکست نہیں دی بلکہ یزیدی فکر کی گردن میں قیامت تک کے لیے لعنت کا طوق ڈال دیا ہے۔ اگر کوئی بدعقیدہ یزید کی حمایت کرنا چاہے تو بھی خود کو یزیدی کردار کہنے کے لیے قطعاََ تیار نہیں ہوتا۔ چودہ سو سالوں سے امام عالی مقام سے عقیدت کا اظہار دنیا کے ہر ملک میں کیا جاتا ہے جو لشکر حسین علیہ السلام کی فتح کی دلیل ہے۔ استعماری طاقتوں کے خلاف جرات و استقامت کا جو مظاہرہ اہل بیت ؑ نے کیا دنیا کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ امام عالی مقام کی جنگ کسی شخصیت سے نہیں بلکہ اس باطل نظام سے تھی جو اسلام عقائد کو مسخ کرنے جا رہا تھا۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ یزید کی بیعت سے امام عالی مقام  علیہ السلام کا انکار قیامت تک حسینی پیروکاروں کے لئے ایک درس ہے کہ اختیارات و اقتدار کے نشے میں مست کوئی تخت نشین جب دین کے بنیادی عقائد پر وار کرے تو اس کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہدا کربلا کی یاد منانا ہمارا ہمارا شرعی فریضہ ہے۔ ہمیں ہمارا واجبات کی ادائیگی سے روکا نہیں جا سکتا۔ ہم مولا حسین علیہ السلام کا غم بھی مناتے رہیں گے اور عصر کی یزیدیت کے خلاف امام عالی مقام کے احکام کی پیروی بھی جاری رکھیں گے۔ آج روز عاشور امام عالی مقام سے تجدید عہد کا دن ہے۔ مغربی استعمار و طاغوتی طاقتوں کی اسلام دشمنی کے خلاف ہم کبھی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا امام عالی مقام کا غم منا رہی ہے۔ پاکستان کے مختلف شہروں سے ہزاروں جلوس علم و تعزیے برآمد ہوں گے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکئورٹی فراہم کریں۔ حساس علاقوں میں فوجی تعینات کی جائے، جلوس کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی مقام پر مذموم عناصر کو شرپسندی کا موقعہ نہ مل سکے۔ نویں محرم کے جلوس سے خطاب میں علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ حسینیت صبر سکھاتی ہے، جلوس میں تمام عزادار رنگ، نسل، تنظیم سمیت ہر اختلاف کو ایک طرف رکھ کر شریک ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جلوس میں فقط حسینی رنگ ہی واضح نظر آتا ہے، اگر ہم سال کے باقی گیارہ ماہ بھی حسینی بن کر حسینی کردار ادا کریں تو کوئی یزیدِ وقت ہمارے سامنے نہیں ٹھہر سکتا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree