آصف رضا ایڈووکیٹ کے بلوچستان کے مختلف علاقوں کے دورہ جات

16 ستمبر 2017

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی معاون سیکرٹری سیاسیات آصف رضا ایڈووکیٹ نے بلوچستان کے مختلف اضلاع کے دورہ جات کئے اور مومنین کیساتھ اقتصادی، سیاسی اموراو رتبلیغی امور پر بات چیت کی۔ دورہ شھر گنداخہ، جعفرآباد دورہ کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطھری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ضلع بولان بھاگ ناڑی امام بارگاہ میں آصف رضا اور علامہ برکت علی مطھری نے شهدا چھلگری کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اور آصف رضا نے ایم ڈبلیو ایم کے سیاسی امور پر درس دیا۔ ضلع نصیرآباد بلوچستان میں مرکزی سیکرٹری معاون سیاسیات آصف رضا نے باری شاخ کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر آئندہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطهری، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ظفر عباس شمسی بھی موجود تھے اور ضلعی سیکرٹری جنرل سید حسن ظفر شمسی اپنی ضلعی کابینہ کے ساتھ موجود تھے۔ تمام تر یونٹوں اور علاقائی مومنین نے بھی شرکت کی۔ مدرسہ شھید عارف حسین الحسینی گندہ واہ کے پرنسپل شوکت علی سے علامہ برکت علی مطھری اور آصف رضا نے ملاقات کی۔ انہوں نے ضلع جهل مگسی گنداواہ کا دورہ بھی کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree