کوئٹہ میں ملت جعفریہ کی نسل کشی میں انڈیا اور آل سعود کے گماشتے ملوث ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

13 ستمبر 2017
 وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ملت جعفریہ کی نسل کشی میں انڈیا اور آل سعود کے گماشتے ملوث ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی صوبائی کابینہ، کوئٹہ ڈویژن کابینہ اراکین اور ڈویژنل شوریٰ  کوئٹہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ ہاشم موسوی، رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا، کوارڈینیٹر پولیٹکل ڈیپارٹمنٹ ایم ڈبلیو ایم آصف رضا ایڈووکیٹ اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت مطہری بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ کوئٹہ شہیدوں کی سر زمین ہے، شہداء کا پاکیزہ لہو قوموں کی سلامتی و بقا کا ضامن ہے۔ کوئٹہ میں ملت جعفریہ کی نسل کشی میں انڈیا اور آل سعود کے گماشتے ملوث ہیں۔ ہم وفاقی وزیر داخلہ سے پوچھتے ہیں کہ آپ دعویٰ کر رہے ہیں کہ فرقہ واریت کو ختم کر دیا گیا ہے آپ کے بیان کے بعد کوئٹہ میں محب وطن پانچ ملت جعفریہ کے سپوتوں کی شہادت نے آپکے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ کوئٹہ میں ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں بلوچستان حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ وزیر داخلہ کو کوئٹہ میں بے گناہوں کا قتل عام نظر نہیں آتا اسلام آباد میں بیٹھ کرسب اچھا ہے کی راگ آلاپ رہے ہیں۔ وزیر داخلہ کی جانب سے وزیر دفاع کے ایران دورے کے دوران الیکڑانک میڈیا پر فرقہ واریت کے حوالے سے داغے گئے بیانات دراصل سعودی و امریکن لابی کی سازش کا حصہ ہے۔ ذی الحج سے ربیع الاول تک پاکستان سے چار ہزار نہیں دس لاکھ سے زائد زائرین ایران عراق کا سفر کرتے ہیں۔ جب بھی ایران پاکستان تعلقات میں بہتر ہونے لگتے ہیں سعودی و امریکی لابی متحرک ہو جاتی ہیں۔ وزیر داخلہ کو اس متنازعہ سازشی بیان پر  وضاحت دینا ہوگا کہ آج کے دن ان سے یہ بیان کس نے دلوایا؟ ملت جعفریہ نے اتحاد بین المسلمین کے لئے اپنے چوبیس ہزار سے زائد شہداء کی قربانیاں دیں اور آج تک قربانی دے رہے ہیں لیکن فرقہ واریت پھیلانے والوں کی سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دیے۔ فرقہ واریت پھیلانے والے کالعدم انتہاپسند گروہ کل وزہر داخلہ کے ناک کے نیچے اسلام آباد میں سڑکوں پر مسلمانوں کی تکفیر کرتے رہے لیکن موصوف کو وہ نظر نہیں آیا۔ نون لیگی حکومت امریکن بلاک کے ہاتھوں یرغمال ہے اور یہ قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرے سے کم نہیں، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے میڈیا پر ڈان لیک کے بارے میں انکشاف کے بعد ن لیگی حکومت کے مکروہ عزائم سے پردہ اٹھ گیا ہے۔ ہم بانیاں پاکستان کے وارث ہیں اور ہمارے ہی آباو اجداد کی جانی و مالی قربانیوں سے اس وطن عزیز کا حصول ممکن ہوا اور انشااللہ اس مادر وطن کو بچانے میں بھی ہم ہی کلیدی کردار ادا کرینگے۔ آج کے دن ہم بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح سے عہد کرتے ہیں اے ہمارے عظیم قائد تیرے وارث بکے نہیں جھکے نہیں ملک دشمنوں کے آلہ کار نہیں بنے مسلسل نسل کشی کے باوجود آپ جہد مسلسل سے حاصل کردہ مارد وطن کی سلامتی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں،اور انشااللہ اے میرے قائد تیری روح سے یہ ہمارا عہد ہے کہ اس گلستان میں ہم خزاں آنے نہیں دینگے اور اپنے لہو سے اس چمن کے بہار کی آبیاری کریں گے انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب استعماری قوتوں کے کٹھ پتلے بے نقاب ہونگے اور مادر وطن کو پھر سے ہم سنواریں گے،امن، محبت بھائی چارہ،وحدت کے ذریعے دشمن کے سازشوں کو ناکام بنائیں گے،خدا مادروطن کی محافظت فرمائے۔
 


اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree