این اے 120 الیکشن، عمران خان کی وفد کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم رہنماوں سے صوبائی سیکرٹیریٹ لاہورمیں ملاقات

08 ستمبر 2017
وحدت نیوز (لاہور) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وفد نے عمران خان کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹیریٹ شادمان لاہورمیں ملاقات کی،ملاقات میں این اے120 میں ہونے والے ضمنی الیکشن سے متعلق باہمی امور پر بات چیت کی گئی. ایم ڈبلیو کے وفد نے ڈیپٹی سیکرٹری جنرل احمد اقبال رضوی کی قیادت میں این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا. ملاقات میں این اے 120 کی امیدوار یاسمین راشد شفقت محمود،علیم خان ،عندلیب عباس،سیدناصر شیرازی علامہ مبارک علی موسوی,سیداسد عباس نقوی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی،ملاقات کے بعد دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،جس میں آغا احمد اقبال رضوی نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی بھرپور حمایت کا اعلا ن کیا. آغا احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف بہت زیادہ جدو جہد کی ہے جو کہ قابل تعریف ہے اور ایم ڈبلیو ایم اس الیکشن کیمپین میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے. پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے انتہائی مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ قومی امور پر بھی باہمی تعاون کے ساتھ مل جل کر کام کریں گے۔


اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree