عوام اب باشعور ہو چکی ہے، نااہل وزیر اعظم اپنے جذباتی نعروں سےعوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے، علامہ احمد اقبال رضوی

11 اگست 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکے ہیں۔ اسلام آباد سے لاہور کے لیے نکلنے والی ریلی نے ان کی خوش فہمی کو مایوسی میں بدل کر رکھ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے فارغ کرنے کے حکم کے بعد ان کا سیاست میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ عوام اب باشعور ہو چکی ہے۔ نااہل وزیر اعظم اپنے جذباتی نعروں سے اب عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے مطابق راولپنڈی میں نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے سات سے دس ہزار افراد سڑکوں پر نکلے۔ تیس لاکھ کی آبادی والے شہر سے صرف دس ہزار افراد کی حمایت کا مطلب واضح ہے۔ عوام نے نواز شریف کو مسترد کر دیا ہے، نواز شریف جس مینڈیٹ کا واویلا کر رہے ہیں وہ عوام نے انکو نہیں دیا بلکہ وہ انجینیرڈ الیکشنز کے ذریعہ برسراقتدار آئے تھے۔

ان  کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے نواز شریف استقبالیہ پروگرام کو مسترد کرنے کے بعد سابق حکومت کے وزرا اپنی جگ ہسائی کو چھپانے کی خاطر کبھی ممتاز قادری ک جنازہ تو کبھی سکھوں کے اجتماع کے ہجوم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ اگر چار سالہ اقتدار میں عوام کا خیال رکھا جاتا اور قومی دولت نہ لوٹی جاتی تو آج انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ سابق دور حکومت میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کی بنیادی ذمہ داری سے بھی غفلت برتی گئی۔ دہشت گردی، لاقانونیت،مہنگائی، عدم تحفظ، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اور معیاری تعلیم کے فقدان سمیت بہت سارے دیگر مسائل نے عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنائے رکھا۔ دہشت گرد گرہوں اور کالعدم مذہبی جماعتوں کے سربراہان مسلم لیگ کے وزرا سے آئے روز ملاقاتیں کرتے رہے جو دہشت گردی کے خاتمے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلی میں عدلیہ کے خلاف تقریریں کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جانے چاہیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree