انصاف کے حصول کیلئےعوامی تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے،جسٹس باقر نجفی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے،علامہ راجہ ناصرعباس

08 اگست 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ قانون و انصاف کی بالادستی کے بغیر ملک میں امن و امان کاحقیقی قیام ممکن نہیں۔اختیارات اور طاقت کے ناجائز استعمال نے عدم تحفظ کے احساس اور بدامنی کو تقویت دی ہے۔ملک کے ہر فرد کو انصاف تک رسائی ہونی چاہیے۔دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تمام مجرموں کو بلاتخصیص کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤں کی شکل میں ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال رقم کی ہے۔پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کے ریاستی جبر کی اس سے قبل مثال نہیں ملتی۔سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث تمام مجرمان کو قانون کے مطابق سزاملنا عدل و انصاف کا تقاضہ ہے۔انصاف کی فراہمی میں تاخیرمجرمان کے ساتھ رعایت سمجھی جاتی ہے۔ماڈل ٹاؤن شہدا کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں۔جسٹس باقر نجفی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے تاکہ عوام حقائق سے آگاہ ہوں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرمان کوسزا ملنا ملک میں قانون و انصاف کی حاکمیت کا نقارہ سمجھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین انصاف کے حصول کے لیے عوامی تحریک کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گی۔ 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ نون کی بدترین شکست واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قومی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ مظلومین کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت ہمارے تنظیمی منشور کا حصہ ہے۔الیکشن میں ظالموں کے ساتھ ہمارا اتحاد کسی بھی صورت ممکن نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree