استعمار کےمقابل آہنی دیوار بننے کاسلیقہ ہم نے شہید قائد علامہ عارف حسینی ؒ سے سیکھا ہے، علامہ مختارامامی

01 اگست 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ 6اگست اسلام آباد میں شہید قائد عارف حسینی کی برسی ملک دشمن قوتوں کے خلاف محب وطن طاقتوں کا عظیم الشان مظاہرہ ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ شہید قائد نے اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کو اپنی زندگی کا مشن بنا رکھا تھا۔ شہید قائدنے جنرل ضیا جیسے ڈکٹیٹر کو بھی اپنے عزم اور اصولی موقف کے راہ کی رکاوٹ نہیں بننے دیا۔وہ باطل قوتوں کے سامنے جرات و استقامت کا پہاڑ بنے رہے۔شہید قائد کی 29ویں برسی پر ہم نے اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ان کے مشن کو ادھورا نہیں چھوڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت لاتعداد داخلی و خارجی بحرانوں کی لپٹ میں ہے۔پانامہ کیس پر عدالت عظمی کے منصفانہ فیصلے نے قوم کو اعصاب شکن کیفیت سے نجات دلائی ۔ شہید قائد کی برسی میں کرپٹ عناصر کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اعلان ہو گا۔ اس ملک کو لٹیروں کی جاگیر نہیں بننے دیا جائے گا۔دہشت گردی ،کرپشن ،مہنگائی، نا انصافی اور بدامنی سے نجات حاصل کرنے کے لیے پوری قوم کو ان طاقتوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے جو بیرونی ڈکٹیشن پر چلتے ہیں۔امریکہ اور آل سعود کی وطن عزیز کے معاملات میں مداخلت پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ حکمرانوں کی منافقانہ پالیسیوں نے پوری قوم کو وقار کو تباہ کر رکھا ہے۔پاکستان کی سالمیت و بقا اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ان بیرونی آقاؤں سے نجات حاصل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ شہید قائد کی برسی میں قائدین کی طرف سے ایسے لائحہ عمل کا اعلان ہو گا جس کا راستہ ہماری اس منزل کی طرف جاتا ہے جس کا لیے قائد و اقبال نے جدوجہد کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree