پنجاب حکومت دہشتگردوں کو شکست دینے میں ناکام البتہ دہشتگردوں کے روحانی پیشوا کے فرزند کو اسمبلی تک پہچانےمیں کامیاب رہی،اسد نقوی

25 جولائی 2017

وحدت نیوز(لاہور) دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے میں عوام الناس کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا،حکمران سیاسی بیانات دینے کے بجائے عملی اقدامات کر کے اس ناسور سے قوم کو نجات دلائیں،پیشگی اطلاعات کے باوجود اس سانحہ کا ہونا لمحہ فکریہ ہے،شہداء کے پاکیزہ لہو کو رائیگاں نہیں جانے دینگے،پوری قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،حکمران کرسی کی فکر چھوڑ کر عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنائیں،لاہور میں تسلسل کیساتھ دہشتگردانہ حملے حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس شاہ نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں علامہ حسن ہمدانی،علامہ مظہر حسین جعفری،سید حسین زیدی،سید سجاد نقوی،نجم الحسن،زاہد حسین مہدوی سمیت دیگر رہنما و کارکنان شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران ہر سانحے کے بعد بھاشن دیتے ہیں کہ دہشتگردوں کومنطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے،دہشتگرد تو منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکے البتہ دہشتگردوں کے روحانی پیشوا کا فرزند پنجاب اسمبلی تک پہنچانے میں حکومت کامیاب ہو چکی ہے،جس صوبائی اسمبلی میں دہشتگردوں کے سرپرست موجود ہوں اس صوبے میں امن اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کو انجام تک پہنچنے کی امید لگانے والوں کی سوچ پر فاتحہ پڑھنا چاہیئے،اس ملک کا سب سے بڑا مسلٗہ یہ ہے کہ یہا ں کے حکمران عوام سے مخلص ہی نہیں،حکمرانوں کے جائیداد ،اولاد بنک بیلنس بیرون ممالک میں ہیں،وہ یہاں صرف حکومت کرنے آتے ہیں،ان کو عوامی مفادات سے کوئی سروکار نہیں،ان کا کام اپنی تجوریاں بھرنا اور ملک و قوم پر وقت آنے پر بیرون ملک فرار ہونا ہے،اجلاس میں شہداء کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاکی اور مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں ان کے سہولت کاروں اور ان کے سیاسی سرپرستوں کیخلاف پنجاب بھر میں افواج پاکستان کے ذریعے بے رحمانہ آپریشن شروع کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree