مہدی برحق کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم جاری ، نثارفیضی کا دورہ ہری پور

24 جولائی 2017

وحدت نیوز(ہری پور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تعلیم و مہدی برحق کانفرنس کے کنوینئیر نثار فیضی نے کہا کہ امام مہدی کے ظہور کے مسئلہ پر دنیا دو فطری بلاک میں تقسیم ہوچکی ہے ایک طبقہ ماننے والا اور ایک رستہ روکنے والا ہے دنیا کی موجودہ بدلتی ہوئی صورت حال میں ماننے والوں کا ساتھ دینے کے لیے بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں چھ اگست کو اسلام آبادپریڈ گرائونڈ میں قائد شہید علامہ عارف حسین حسینی کی 29ویں برسی کے سلسلہ میں منعقدہ مہدی برحق کانفرنس میں ہزارہ ڈویژن سے بھی شیعان علی بڑی تعداد میں شرکت کرکے امام مہدی کے ماننے والوں کی قوت میں اضافہ کریں اوراس حوالے سے اپنا مذہبی فریضہ ادا کریں ان خیالات کا اظہا رانھوں نے گذشتہ روز ہری پور کے دورہ کے موقع پر جعفری ہائوس ہری پورمیں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے شیعہ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ وحید عباس کاظمی ،اتحاد بین المسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر عباس جعفری اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

 نثار فیضی نے کہا کہ امام مہدی کے ظہور کے مسئلہ پر دنیا دو فطری واضع بلاک میں تقسیم ہوچکی ہے ایک بلاک ماننے والا اور ایک رستہ روکنے والا ہے رستہ روکنے والوں نے طاقت اور سرمائے کے زور پر ایٹمی قوت پاکستان کو بھی رستہ روکنے والے اکتالیس ممالک کے اتحاد میں شامل کروادیا ہے چونکہ ہمارے اسلاف نے بے پناہ قربانیوں کے عوض ملک حاصل کیا اب اس ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے لہذاشیعان حید ر کرار فرنٹ لائن پر رہ کر یہ ذمہ داری بھی پوری کریں گے انھوں نے عمائدین پر زور دیا کہ وہ چھ اگست کی مہدی برحق کانفرنس میں اپنی بھرپور شرکت اور قوت کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیاری کریں مجلس وحدت مسلمین ایک مذہبی سیاسی جماعت ہے ،ملک کے بدلتے سیاسی حالات میں اس کانفرنس میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے تعین میں بھی مدد ملے گی آج کے ان کے دورے کا مقصد کارکنوں تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ چھ اگست کی کانفرنس میں ہزارہ ڈویژن سے مرد و خواتین بہت بڑی تعداد میں اپنی شرکت یقینی بنائیں کانفرنس میں خواتین کے لیے خصوصی انتظاما ت کیے گئے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree