دہشتگردی میں پنجاب کا ایک وزیر ملوث ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

17 جولائی 2017

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مسجد و امام بارگاہ مدینہ العلم، گلشن اقبال کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ اور قاتل حکمرانوں کے اقتدار میں رہنے کا جواز ختم ہوچکا ہے، پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمرانوں کا پورا کنبہ ہی کرپشن میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما جے آئی ٹی کی طرح جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں بنائی گئی سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی پبلک کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی نے اپنی رپورٹ میں واضح طور پر حکمرانوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار قرار دیا تھا، جس کی وجہ سے ظالم حکمرانوں نے وہ رپورٹ ہی دبا لی۔ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کیساتھ کھڑی ہے۔

 

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ اور سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، شیعہ اور سنی متحد ہیں، ملک شیعہ اور سنی کو منظم سازش کے تحت لڑانے اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے تکفیری گروہ پیدا کیا گیا، مگر آج شہداء کے مقدس لہو کی بدولت شیعہ اور سنی متحد ہیں اور تکفیری گروہ تنہا ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں پنجاب کی صوبائی کابینہ کا ایک وزیر ملوث ہے، جو دہشتگردوں کا سہولت کار ہے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا بھی وہی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ جنرل ورکرز اجلاس کے موقع پر مولانا اظہر نقوی، علامہ مبشر حسن، علی حسین نقوی و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree