ضیاء کی روحانی اولاد قومی سلامتی کے اداروں اور عدلیہ کو دشنام دینے سے باز رہے،علامہ راجہ ناصرعباس

10 جولائی 2017

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کوئٹہ میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج وطن دشمنوں نے پھر ہمارے پاک وطن کے محافظوں پر وار کرکے ہمارے دلوں کو زخمی کر دیا ہے ،بلوچستان میں پاکستان کے اقتصادی ترقی کے دشمن کالعدم شدت پسندوں کے زیر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے در پے ہیں ،ہم چمن میں ملک دشمن دہشتگردوں کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں ،شہید ڈی پی او اور دیگرشہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انشاء اللہ ہمارے ان شہداء کے پاکیزہ لہو وطن سے دہشتگردوں کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ،ہم شہدا ء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ،بلوچستان حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں،دہشتگردوں کے نرسری کالعدم شدت پسند گروہ کو بلوچستان میں مکمل آزادی دینا دہشتگردی کیخلاف جنگ کو ناکام بنانے کی سازش ہے، ان دہشتگردوں گروہوں نے نام بدل کر پورے پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،ضیاء دور کے باقیات اب بھی قتل و غارت گری کے بازی گرم کئے ملکی سلامتی کیخلاف را ،اور موساد کے کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں ہمیں مصلحت پسندی چھوڑ کر ملکی سلامتی کیلئے متحد ہوکر ان ملک دشمنوں کے چہروں سے نقاب اتارنا ہوگا۔اس موقع پر مرکزی رہنما و امام جمعہ کو ئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، سیکرٹری جنرل صوبہ بوچستان علامہ برکت مطہری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ظفر عباس شمسی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل کیپٹن حسرت اللہ چنگیزی اور ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری جنرل کونسلر کربلائی رجب علی بھی موجود تھے۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ اقتصادی راہ داری کے دشمنوں کیلئے سہولت کاری کا کام یہی کالعدم شدت پسند گروہ سر انجام دے رہے ہیں بلوچستان کی سر زمین ان کالعدم شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال ہے، بلوچستان حکومت ان شر پسندوں کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے ،ضیاء دور کی پالیسیوں کا خیمازہ پاکستا ن کی مظلوم عوام برسوںسے بھگت رہے ہیں ،اغیار کے اس جنگ میں ملک کو دھکیلنے کے سبب ہم اب تک اسی ہزار سے زائد اپنے پیاروں کی قربانی دے چکے ہیں ، اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ،ہم افغان جہاد کے قرض چکانے میں مصروف ہیں ایسے میں ان نااہل حکمرانوں نے ملک کو مشرق وسطی کے دلدل میں بھی پھنسا دیا ہے ،34ملکی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت اور راحیل شریف کا سربراہی قبول کرنا پاکستان کی سلامتی کیخلاف سازش کا حصہ ہے،دشمن ہمیں تقسیم کرکے ملک کو کمزورکرنا چاہتاہے،اب بھی وقت ہے کہ پاکستان بدنام زمانہ امریکن بلاک سے نکل کر روس اور چائنا کیساتھ اپنی تعلقات مضبوط کرے ایشیا ء مستقبل میں عالمی قوت بن کر ابھر رہا ہے،ہم نے ہمیشہ ناکام خارجہ پالیسی کے سبب ملک کو مشکلات سے دوچار کیا،اقتصادی راہداری ہماری لائف لائن ہے اور یہی امریکن بلاک اس منصوبے کا حقیقی دشمن ہے۔

انہوں ے کہاکہ پاناماکیس میں سپریم کورٹ کو جلد فیصلہ سنا دینا چاہے تاکہ پاکستانی عوام کی بے چینی دورہو اور ملکی خزانوں اور عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ ڈالنے والے بے نقاب ہوسکیں ،ن لیگی وزراء ملک میں خانہ جنگی کرانے کے در پے ہیں سلامتی کے اداروں اور عدلیہ کو بدنام کرنے کا ایجنڈا کیا ان کو ان کے دوست مودی نے دیا ہے ؟ہم ان شرپسندوں کے ملکی سلامتی کیخلاف ہر سازش کی راہ میں محب وطن قوتوں سے ملکر دیوار بنیں گے ،ہمارے حکمران ملک سے زیادہ اپنے مفادات کی تحفظ کیلئے سرگرداں ہیں ،ملک سے کرپشن کے خاتمے کے بغیر دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں ،پاناماکیس میں حکمران جماعت کی بوکھلاہٹ اس بات کی غمازی ہے کہ ن لیگ دھونس دھاندلی کیساتھ سپریم کورٹ کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہی ہے ،جسے کوئی بھی محب وطن برداشت نہیں کریگا ،سپریم کورٹ پر حملہ آمریت کی گود میں پرورش پانے والوں کا وطیرہ ہے،ضیاء کے روحانی اولاد قومی سلامتی کے اداروں اور عدلیہ کو دشنام دینے سے باز رہے،موجودہ حکمران ملک میں مسلکی تقسیم کے ذریعے نفرتیں پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں ،عوام غربت کے ہاتھوں خود کشی کرنے پر مجبور ہیں ،دہشتگردوں کیساتھ ن لیگ کے وزراء کے قریبی مراسم ہیں ،دہشتگردوں کے یہ سیاسی سرپرست پاناماکی آڑ میں دہشتگردی کیخلاف ملکی سلامتی کے خاطر جان دینے والے قومی سلامتی کے اوروں کیخلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہے،یہ ایک منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہے ،انشاء اللہ ہم ان ملک دشمنوں کے عزائم سے بخوبی واقف ہیں اور انکے مذموم مقاصد کو کھبی کامیاب نہیں ہونے دینگے ،خدا پاکستان کو سلامت رکھے اور ہمارا حامی و ناصر ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree