وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دورہ دفاع وطن گلگت کے دوران قبرستان بہشت زہراسلام اللہ علیہامیں شہدا ءکی قبور پرحاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ شیخ محمد بلال سمائری سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم گلگت ڈویژن، شیخ محمد صادق مہدوی سیکرٹری تبلیغات، شیخ نذیر حسین صابری، ایڈووکیٹ شیخ عیسیٰ لیگل ایڈوائزر، مشتاق حسین مسلم انچاج شہید فاونڈیشن، برادرعارف قنبری اور برادرارشاد حسین بنگش بھی موجود تھے۔