پنجاب کے صوبائی وزیر بلال یٰسین کی علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات،تحفظات سے شریف برادران کو آگاہ کرنے کی یقین دہانی

15 ستمبر 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے دو روزہ دورہ لاہور کے دوران ن لیگ کے صوبائی وزیر بلال یٰسین کی صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں ملاقات،محرم الحرام  اور بلدیاتی الیکشن پر بات چیت،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے صوبائی وزیر بلال یٰسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کسی بھی سیاسی اکائی کے مخالف نہیں ہم ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں،ہم افواج پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں،نیشنل ایکشن پلان پر مکمل علمدرآمد کو یقینی بنانا چاہیئے تاہم پنجاب اور گلگت بلتستان میں بیلنس پالیسی کے تحت ہمارے پر امن اور محب وطن کارکنوں کو ہراساں کرنے کا عمل ناقابل قبول ہیں،انہوں نے کہا ملت جعفریہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں چوبیس ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی لیکن پاکستان کی سلامتی وبقا پر آنچ تک نہیں آنے دی،ہم نے ہمیشہ فرقہ واریت اور شدت پسندی کی نفی کی ،تمام مکاتب فکر کے درمیان اتحاد وحدت کے لئے ہماری جدو جہد سب کے سامنے ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف کاروائیوں میں ظالم اور مظلوم کو ایک لاٹھی سے ہاکنے کا عمل بد ہونا چاہیئے،ہم جمہوریت پرمکمل یقین رکھتے ہیں،ملکی ترقی و استحکام کے عمل میں جمہوری تسلسل کا جاری رہنا ضروری ہے،محرالحرام میں عزاداری امام حسین  کے مجالس اور جلوس ہائے عزاء کے لئے بہترین انتظامات حکومت پر فرض ہے،ذاکرین اور خطباء پر بلا جواز پابندیاں ناقابل قبول ہیں۔

صوبائی وزیر بلال یٰسین کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت سے ملاقات کے بعد اندازہ ہوا کہ ان کے خیالات وافکار قابل قدر ہیں،ہر سچے پاکستانی کی یہی سوچ ہونی چاہیئے،علامہ راجہ ناصر سے ہونے والی ملاقات اور ان کی تحفظات سے قیادت کو آگاہ کریں گے اور مستقبل میں رابطوں کا سلسلہ جاری رہیگا،تمام حل طلب مسائل کو باہمی گفتگو سے حل کریں گے ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی،علامہ اعجاز بہشتی،سید ناصر شیرازی،سید اسدعباس نقوی،امیرعباس مرزا،مظاہر شگری اور آصف رضا بھی شریک تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree