پاکستان کے اٹھارہ کڑوڑ مظلوم عوام پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کو شکست فاش دے سکتے ہیں ، ناصر عباس شیرازی

19 جون 2013

nasir politicوحدت نیوز (اسلام آباد) اگر دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نا نمٹا گیا تو دنیا پاکستان میں بھی جلد ایک شام (سوریا) دیکھے گی ، ملک دشمن ، درندہ صفت گروہوں سے مذاکرات کی باتیں سمجھ سے بالا تر ہیں ، وطن عزیز کو کھنڈر بنانے والے دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات ریاست کی کمزوری کی دلیل ہو نگے۔کراچی کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت آگ و خون میں دھکیلا جا رہا ہے ، کراچی میں شہید عمران عباس کا قتل قابل مذمت ہے ،پاکستان تحریک انصاف کو ایم پی اے کی شہادت پر تعزیت پیش کر تے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکز ی سیکریٹری برائے امور سیاسیات ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے مرکزی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس اسلام آبادسے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی ایماء پر قطر میں طالبان دہشت گردوں کے دفتر کے افتتاح پر پاکستانی سیاسی رہنماؤں کی مسرت ان کی حب الوطنی پر سوالیہ نشان ہے ، تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں خداکی ذات پر توکل کے بجائے معصوم بچوں ، بیگناہ خواتین ، بزرگوں اور خون میں غلطاں جوانوں کے قاتل طالبان پر بھرسہ کر بیٹھے ہیں ،بجائے ان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے انہیں سیاسی شناخت فراہم کت نے کی کوششیں جاری ہیں ، عدلیہ اور فوج اپنا آئینی اور قانونی کردار کیوں ادا نہیں کر رہی ؟ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو Good Talban اور Bad Talban کی اصطلاح سے باہر نکلنا ہو گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی وقت ہے ، سول اور فوجی اسٹیبلشمنٹ اپنی فرض شناسی کا ثبوت دیتے ہو ئے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے ٹھوس پالیسی اختیار کرے اور بغیر کسی مصلحت پسندی اور تفریق کے بھر پو ر آپریشن کلین اَپ کا آغاز کرے ۔ اگر وقت پڑا تو دنیا دیکھے گی کہ پاکستا ن کے محب وطن شہری کس طرح اپنی مادر وطن کا دفاع کر نے اور اس پاک سرزمین کو دہشت گردوں کے ناپاک شکنجے سے آزاد کروانے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ میدان میں نکلتے ہیں ۔

انہوں نے 15دن کے اندر اندر 2نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی کے قتل پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ جن دہشت گردوں سے مذاکرات کے لیئے ہمارے حکمران بے قرار دکھائی دیتے ہیں انہیں اپنے ساتھ ایوان میں بیٹھنے والے ان ساتھوں کے جنازے کیوں نظر نہیں آتے ، پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان صاحب کو رکن صوبائی اسمبلی عمران مہمند کی شہادت پر تعزیت پیش کر تے ہیں ، قتل چاہے کسی سیاسی کارکن کا ہو یا کسی شیعہ سنی کا قابل مذمت و نفرت فعل ہے ، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اپنے عروج پر ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ، اسکول وین ڈرائیور سید عمران عباس زیدی کی شہادت پر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree